اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پرسوں رات کو ہونے والی اس ملاقات میں علامہ سید محمد حسین فضل اللہ نے دشمن کے مقابلے کے لئے اندرونی وحدت و ہماہنگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام دشمن کی ممکنہ جارحیت کے مقابلے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انھوں نے کہا: لبنانی عوام نہ صرف دشمن کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کرنے کے حوالے سے کسی شک و تردد میں مبتلا نہیں بلکہ پرعزم ہیں بلکہ اپنے مکمل اتحاد کے ذریعے دشمن کی بے بنیاد شان و شوکت توڑنے اور صہیونیوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا سد باب کرنے کے لئے تیار ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بھی تمام اسلامی جماعتوں سمیت شیعہ اور سنی عوام کے درمیان مثبت تعلق کی استواری اور اسلام کے مشترکہ دفاع کے لئے تیار رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: دنیا کی تمام طاقتیں اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شخصیت پر یلغار کرنے کے سلسلے میں متحد ہوگئے ہیں اور ایسی صورت میں مسلمانوں کو بھی متحد ہوکر اپنے مقدسات کا مشترکہ دفاع کرنا چاہئے۔
علامہ سید محمد حسین فضل اللہ اور سید حسن نصر اللہ کی اس ملاقات کا اہم نکتہ یہ تھا کہ دونوں راہنماؤں نے اسلامی اتحاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا تا کہ مسلم امہ اپنے دین اور عقیدے کا بہتر انداز میں دفاع کرسکے۔